ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرمن پولیس نے آئی ایس کا ایک اہم مشتبہ رکن گرفتار کر لیا

جرمن پولیس نے آئی ایس کا ایک اہم مشتبہ رکن گرفتار کر لیا

Wed, 10 Aug 2016 16:24:11  SO Admin   S.O. News Service

بیجنگ،10؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمن پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس نے خود کو اسلامک اسٹیٹ کہلانے والے گروپ کے مشتبہ طور پر ایک اعلیٰ سطحی رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس 24سالہ شامی شہری کو ملک کے مغربی شہر منہائم کے قریب مُٹر اشٹٹ نامی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ریاستی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق اس بات کی اطلاعات ملی تھیں کہ جرمن فٹبال لیگ کے آغاز کے موقع پر کوئی منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ایک عینی شاہد نے حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا کہ کسی حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ایران:جنگجو کمانڈر دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار
تہران،10؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایران کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عراقی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی سے وابستہ امام علی بریگیڈ کے نائب سربراہ مجبتیٰ المعروف ابو حر کو دھوکہ دہی، بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے جنگجو کمانڈر ابو حر کو عراق کی نجی ملیشیا الحشد الشعبی کے سربراہ ابو عزرائیل کا مقرب خیال کیا جاتا ہے۔امریکا سے نشریات پیش کرنے والے فارسی ریڈیو فردا کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ تہران میں دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار عسکری کمانڈر ابو حر کو مزاحمتی محاذ کا مجاھد قرار دیا جاتا تھا مگر اب اس کے بارے میں رائے تبدیل ہوچکی ہے۔ اس کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس پر بلیک میلنگ، دھوکہ دہی اور بھتہ وصول کرنے جیسے سنگین الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ تاہم ایران میں سرکاری سطح پر اس خبر پرکوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ایران کے ایک فارسی اخبارخراسان نے مشہد کے پراسیکیوٹر کے معاون حسن حیدری کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ مشہد شہر ابو حر کو اس کے تین ساتھیوں سمیت پکڑا گیا ہے۔مسٹر حیدری کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب نے ایک ویب سائیٹ کا پتا چلایا تھا جس کے ذریعے ایران سے شہریوں کو عراق اور شام بھجوانے کے لیے بھرتی کیا جاتا اور پھر ان کی شناخت ظاہر کرنے کی دھمکی دے کر انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔سوشل میڈیا پر ابو حر کی تصاویر کے ساتھ اس کی میدان کارزار میں خدمات کے بارے میں بھی انواع واقسام کی تبصرہ آرائی جاری ہے۔ایرانی ویب سائیٹ بولٹن نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مجتبیٰ نامی کمانڈر کو ابو حر کا لقب عراقی شیعہ ملیشیا الحشدالشعبی کے سرہراہ ایوب فالح الربیعی المعروف ابو عزرائیل کی جانب سے دیا گیا تھا۔ دونوں ایک دوسرے کے گہرے دوست ہیں۔
 


Share: